ایبٹ آباد‘سربن پہاڑی سے نوجوان کی مکمل طور پر جلی ہوئی لاش برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جنگل میں لگی آگ نے نوجوان کی جان لے لی ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود اپر کہیال سربن پہاڑی سے نا معلوم شخص کی آگ سے جلی نعش برآمد تھانہ کینٹ پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبصے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال یھیج دیا اور اطلاعی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس ضمن میں پولیس زرائع کا کہنا تھا جسم مکمل طور پر جل جانے سے نعش کی شناخت نہ ہو سکی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن قبل پہاڑی پر آگ لگی جس کی زد میں آ کر یہ بندہ جل گیا اس ضمن میں ہمارے پاس کسی کی طرف سے گمشدگی وغیرہ کی رپورٹ بھی نہیں کرائی گئی جس سے نعش کی شناخت ہو سکے پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد شاید شناخت مکمن ہو سکے کیونکہ مرنے والے شخص کا بندہ جل کر مکمل کوئلہ بن چکا ہے واضع اس واقع کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے اور مختلف چہ مگوائیاں شروع ہو گئیں ہیں پولیس کی جانب سے ابتدائی رپورٹ درج ہونے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم اصل حائق نعش کی شناخت کے بعد سامنے آئیں گئے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!