پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں خود ساختہ نمبر پلیٹ لگی گاڑیوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گاڑیوں پر بورڈ لگانے کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ہزارہ سمیت صوبے بھر میں گاڑیوں، موٹر سائیکل پر ایکسائز، پریس، پولیس، وکلا، سمیت مختلف صوبائی او وفاقی محکموں کے بورڈ لگائے ہوئے ہوتے ہیں جن میں بعض غیر رجسٹر ڈ بھی ہوتے ہیں پشاور ہائی کورٹ کے حالیہ احکامات کے بعد کیپٹل سٹی پولیس نے تمام تھانہ جات کو اس ضمن میں احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ جن گاڑیوں پر مختلف اداروں کے بورڈ وغیرہ لگے ہوان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے ان گاڑیوں کی فوری پکڑ دھکڑ کی جائے۔ اور جن افراد نے گاڑیوں پر بورڈ لگائے ہوئے ہیں ان کے خلاف کاروائی موثر ترین کی جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سرکاری بورڈ لگانے والے، غیر سرکاری بورڈ لگانے والے اداروں، سمیت مختلف محکموں کے خود ساختہ بورڈ بلانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایات کی ہے پشاور میں درجنوں گاڑیوں پر خودساختہ طور پر بورڈ لگائے ہوئے ہیں۔
