ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بیچ نے شملہ بل پارک کو لیز پر دینے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا عدالت نے پارک کی لیز تشہیر اور تمام تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر ختم کر کے 1700 کنال زمین کو پبلک پارک ہی رہنے دینے کا حکم دے دیائی ایم اے ابیٹ آباد نے شملہ بل پارک ایبٹ آباد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 10 سال کی لیز پر دینے کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کے بعد کامیاب بولی دہندہ کمپنی کو پارک لیز پر دینے کیلئے تیاریاں جاری تھیں کہ سابق امیدوار تحصیل میر نصیر خان جدون اور محمد اسحاق ذکریا نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بیچ میں اس اقدام کے خلاف اپیل دائر کر دی تھی عدالت نے مختصر فیصلے میں حکم امتناعی جاری کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے عدالت نے شملہ مل پارک کی لیز تشہیر اور تمام تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر ختم کر کے 1700 کنال زمین پر پبلک پارک ہی رہنے دینے کا حکم دیا ہے۔
