ایبٹ آباد‘سابق کونسلر نے فائرنگ کر کے ایک محنت کش کو قتل دوسرے کو زخمی کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بانڈی ڈھونڈاں گاؤں میں مکان میں کام کرنے والے مزدوروں پر سابق کونسلر اور مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث جوادرشید ولد محمد رشید نے گولیاں ماردیں۔ایک نوجوان احسن عرف گوشی ولد سجاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرا نوجوان شاہذیب ولد پرویز تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق احسن عرف گوشی اور شاہذیب نامی نوجوان بانڈی ڈھونڈاں گاؤں میں ایک مکان میں ویلڈنگ کا کام کررہے تھے،کہ پڑوس واقع گھر سے جواد رشید ولد محمد رشید نے اپنے گھر سے نکل کر ان کے ساتھ توں تکرار شروع کردی اور مشتعل ہو کر ان پر اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کردیں،جس کی زد میں آکر احسن عرف گوشی شدید زخمی ہوکر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی شاہزیب کو انتہائی تشویشنا ک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، وقوعہ کے بعد جواد رشید موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ملزم جواد رشید ویلیج کونسل بانڈی ڈھونڈاں کا کونسلر بھی رہ چکا ہے جبکہ ملزم کا مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے بھی بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!