مسافرگاڑیوں میں بیماری کابہانہ بناکرلوٹے والی نوسربازخواتین کاگروہ سرگرم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مسافرگاڑیوں میں بیماری کابہانہ بناکرلوٹے والی نوسربازخواتین کاگروہ سرگرم۔ خواتین سے لاکھوں کی زیورات چلتی گاڑیوں میں لوٹ لئے گئے۔ اس ضمن میں مقامی خواتین نے بتایاکہ ایبٹ آباد کے لوکل روٹس پر چلنے والی سوزوکی گاڑیوں، مانسہرہ اور ہری پور کی ویگن سروس میں جب خواتین سوار ہوتی ہیں۔ توتھوڑی دیربعد تین سے چارنوسربازعورتیں بھی گاڑی میں سوار ہوجاتی ہیں۔ گاڑی میں بیٹھتے وقت یہ نوسربازعورتیں،گاڑی میں پہلے سے موجودکسی ایک خاتون کے پاؤں پرزورسے پاؤں رکھ دیتی ہیں۔ جونہی متاثرہ خاتون کوتکلیف ہوتی ہے تو اس کے گلے میں موجود طلائی ہاراورپرس میں موجود نقدی نکال لیتی ہیں۔

متاثرہ خواتین کے مطابق، جب نوسرباز عورتیں گاڑی میں بیٹھتی ہیں تو الٹی لگنے کا بہانہ کرتی ہیں۔ جبکہ اس کی دیگرساتھی نوسرباز عورتیں اس کو الٹی کرنے کیلئے شاپنگ بیگ دیتی ہیں۔ الٹی کے دوران یہ گاڑی میں موجود دیگر عورتوں کے کپڑے گندے کردیتی ہیں۔ اس کارروائی کے دوران خواتین کے گلے میں موجود طلائی زیورات اورپرسوں میں موجود نقدی بڑی مہارت سے نکال کررفوع چکر ہوجاتی ہیں۔ متاثرہ خواتین نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیاہے کہ خواتین کے اس نوسرباز گروہ کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرکے لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے جانیوالے زیورات برآمد کرکے ان کو نشان عبرت بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!