دہمتوڑ سے موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔ دس روز کے اندر پچاس سے زائد موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) دہمتوڑ سے موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔ پولیس افسران موٹرسائیکل چورگروہ کوگرفتارکرنے میں ناکام۔ دس روز کے اندر پچاس سے زائد موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے۔ عوام لٹ گئے۔ چوروں اورمنشیات فروشوں کو پکڑنے والے پولیس اہلکار سپیشل اورڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کی غلط رپورٹس کے باعث کھڈے لائن۔ اس ضمن میں معاویہ جدون نے بتایاکہ ان کا کراؤن کمپنی کا سی ڈی سیونٹی موٹرسائیکل دہمتوڑ تکیہ کے قریب سے چوری کرلیا گیا۔موٹرسائیکل کا ماڈل 2021ء، رجسٹریشن نمبر ابھی نہیں لگا۔اگرموٹرسائیکل کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو موبائل نمبر03115667487پر اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ پچھلے دس روز کے دوران ایبٹ آباد سے پچاس سے زائد موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ہیں۔ پچھلے کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ پولیس افسران موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد پولیس کے ایسے اہلکار جو نہ صرف کار، موٹرسائیکل چوروں بلکہ منشیات فروشوں کو ٹریس کرکے جیلوں میں پہنچاتے تھے۔ ایسے تمام اہلکاروں کو سپیشل اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکاروں کی غلط رپورٹوں کے باعث کھڈے لگائن لگادیاگیاہے۔ جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سپیشل، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ میں سالوں سے تعینات اہلکاروں اور افسران کو فوری طور پر تبدیل کرکے ان کی جانب سے ارسال کی جانیوالی رپورٹس کی انکوائری کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!