ایبٹ آباد کے رہائشی کو ہجرت کالونی کراچی میں قتل کردیاگیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)کراچی کے سول لائن تھانے کی حدود ہجرت کالونی میں ایبٹ آباد کے نواحی علاقے بدیال پنڈ کرگوخان کے رہائشی مقتول کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی گاؤں بدیال پنڈکرگوخان میں سپرد خاک کردیا گیا مقتول کوگزشتہ روز کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا مرحوم کی میت کو گاؤں منتقل گیا۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق بدیال پنڈکرگوخان کے رہائشی 19 سالہ نوجوان محمد عتیق ولد محمد صدیق کو گزشتہ روز کراچی کے سول لائن تھانے کی حدود ہجرت کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھامقتول کی میت کو نجی ایئر لائن کے ذریعے آبائی گاؤں بدیال منتقل کیا گیا مقتول کی میت جیسے ہی آبائی گاؤں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

مقتول کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بدیال میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق تحصیل ممبر حاجی نعیم خان لودھی مذہبی و سماجی رہنما حاجی معروف خان سابق ضلعی ممبر حاجی عزیزالرحمن ضلع ممبر جاوید خان پیر خان تنولی ایڈوکیٹ کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں وکلا برادری کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقتول کو نمازجنازہ کے بعد سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!