ضلع ایبٹ آباد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)احساس کفالت پروگرام کے تحت ایبٹ آباد میں مورخہ 12اپریل سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد، گورنمنٹ ڈگری کالج نتھیاگلی، گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں اور گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول لورہ ایبٹ آباد میں امدادی رقوم تقسیم کی جائینگی۔ صرف رجسٹرڈ افراد ہی کو امدادی رقم ملے گی۔ رقم کے حصول کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں۔ بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھے کی تصدیق کے بعد رقم ملے گی۔ تمام لوگوں کو فی کس بارہ ہزار روپے کے حساب سے رقم دی جائے گی۔ بنک کا نمائندہ آپ کی رقم کی کٹوتی کا مجاز نہیں۔ وہ آپ کو پورے بارہ ہزار روپے دینے کا پابند ہے۔ مشین سے نکلنے والی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور لیں اور رسید نہ ملنے کی صورت میں رسید مانگیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!