آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی:اسی کلو کی بوری چھ ہزارروپے سستی۔روٹی سستی نہ ہو سکی۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے کا ہو گیا، نانبائیوں کو پنجاب سے آٹے کے پرمٹ بھی جاری۔
روٹی بدستور مہنگی محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے باوجود نانبائی شہر بھر میں روٹی 30 روپے میں فروخت کر رہے ہیں
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اسی کلوکی بوری کے آٹے کی قیمت 10 ہزار روپے ہوگئی ہے 6 ہزار روپے کی کمی 80 کلو آٹے کی بوری میں ہوگئی ہے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی کم ہو کر 23 سو سے 24 سوروپے تک پہنچ گئی ہے تا ہم نانبائیوں کی لوٹ مار بدستور جاری ہے۔ نانبائیوں کی جانب سے 100 گرام روٹی 30 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے سامنے بے بس ہوکر رہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کا دائرہ کار بعض علاقوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ پنجاب سے آٹے کی سپلائی اور نا بنائیوں کے لئے خصوصی کو مختص ہونے کے باوجود شہریوں پر مہنگی روٹی فروخت کی جارہی ہیں۔ سولہ ہزار سے آٹے کی بوری کی قیمت کم ہو کر 10 ہزار روپے ہوگئی ہے نا بنائیوں کے مطابق دوسری اشیاء کی مہنگی ہونے کے باعث وہ روٹی تھیں روپے میں فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!