ایبٹ آباد کچہری روڈ پر فائرنگ سے خاتون شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود کچہری روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹنگی کی رہائشی خاتون شدید زخمی،ملزمان فرار مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بٹنگی کی رہائشی بی بی نسیم زوجہ محمد یونس عمر 50 سالہ کسی کام کے سلسلے میں بازار آئی ہوئی تھی کہ تھانہ سٹی کی حدود کچہری روڈ پر تاک میں بیٹھے نامعلوم فراد نے بی بی نسیم زوجہ محمد یونس ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہچ گئی اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا سٹی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی زخمی خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!