ایبٹ آباد کے رہائشی نوجوان کو قتل کرکے لاش مچھلیوں کے تالاب میں پھینک دی گئی۔ معذورباپ کا انصاف کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود بانڈی پھلاں کے رہائشی معذور غریب شخص کے جواں سالہ بیٹے کو تلہ کنگ میں تشدد کرکے کے قتل کر دیا گیا،یکم ستمبر کو پیش آنے والے واقعہ پر تلہ گنگ تھانہ صدر، ایبٹ آباد تھانہ سٹی اور تھانہ میرپور میں ملزمان کو نامزد کرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہو سکی،متاثرہ شخص انصاف کے لئے میڈیا کے پاس پہنچ آیا،ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں بانڈی پھلاں کے رہائشی سابق ڈرائیور محمد شاہنواز جو بیماری کے باعث بولنے کی سقت نہیں رکھتا نے تحریری طور پرمیڈیا کو بتایا کہ اس کا بیٹا حافظ قرآن حماد علی جو ایم اے اسلامیات کا طالب علم تھا غربت کے باعث اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے محنت مزدوری کرتا تھا اس کو قریبی عزیز محنت مزدوری کی غرض سے 28اگست کو تلہ گنگ لے گئے تھے۔

جس کو تین بعد یکم ستمبر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور اس کی نعش کو مچھلیوں کے پانی کے تالاب میں پھینک دی جس کی اطلاع دوسرے روز دی گئی جس کو منگلا ڈیم ریسکیو ٹیم نے نکالا تھا، جس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے واضح آثار موجود تھے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملوث افراد بابر،عامر پسران ظہیر،ظہیر ولد غلام حسین ساکنان بانڈہ نبی اور ضیافت ولد ریاض ساکنان بانڈی پھلاں کے خلاف تھانہ صدر تلہ گنگ میں زیر دفعہ 302/34 اور تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 107/151 کے تحت تحریری درخواستیں دیں ہیں جن پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور ملزمان دندناتے گھوم رہے ہیں،انہوں نے آئی جی پنجاب،آئی جی خیبر پختون خوا،ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او ایبٹ آباد سے فوری نوٹس لینے اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!