ایبٹ آباد: چھ ماہ قبل گولی لگنے سے معذور ہونے والا نوجوان تا حال انصاف کا منتظر، تھانہ بگنوتر پولیس 324کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، ان خیالات کا اظہار بانڈی میرامحلہ ڈنہ کے رہائشی بابر ولد اشرف نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میریبھائی محمد شکیل ولد اشرف نے رواں سال 15مئی کو بوقت شام شہزاد، الطاف، اور کاتب کو اپنی ملکیتی جائیداد سے لکڑیاں کاٹنے سے منع کیا جس پر مذکوران نے آمادہ برفساد ہو کر لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور اسی دوران شہزاد ولد میرحسن نے پسٹل سے شکیل پر فائر کیے جن میں سیایک گولی ناف سے ہو کر ریڑھ کی ہڈی کو کراس کر گئی اور میرا بھائی شدید زخمی ہو گیا جو بائیں ٹانگ سے معذور ہو کرتاحال بستر پرپڑا ہے جس کی ایف آئی آر علت نمبر 142زیر دفعہ 324، مورخہ2020-05 -15 کو تھانہ بگنوتر میں درج ہے۔
اس واقعہ کو تقریبًاچھ ماہ گزر چکے ہیں پولیس کی جانب سے کو ئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی،اس کا مزید کہنا تھا پولیس کو متعدد بار ملزم کی نشاندھی کر کے صورتحال آگاہ کیا گیا مگر وہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے ملزم کے متعلق فراہم کی جانے والی معلومات کے لیے کی گئی کالز کا ریکارڈ بھی دیکھا جا سکتا ہے، مضروب کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا گھر گاوں کے ویرانے میں ہونے سے ہمیں اور ہمارے فیملی کو شدید جانی و مالی خطرہ ہے انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے کیا جائے تاکہ امن امان بحال رہ سکے اور ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بھی ازالہ ہو سکے