ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) میرپور میں نوجوان کو چھریاں مار کر قتل کردیاگیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں محلہ خضر زئی میرپور کے رہائشی قیصر ولد عبدالقیوم نے پولیس چوکی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں اور زربت گل سکنہ دیہہ کے ہمراہ نزدقریشی جنرل سٹور چشمہ میرپورگپ شپ لگا رہاتھاکہ باتوں باتوں میں اس نے لڑائی جھگڑا شروع کردیا۔جھگڑے کے دوران زربت گل نے چھریوں کے وار کرکے مجھے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔مقامی لوگوں نے مجھے ہسپتال پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق قیصر ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ میرپور پولیس نے ملزم زربت گل کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کئی سالوں کے بعد تھانہ سٹی کی حدود میں سرگرم جواریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ جوئے کے کئی اڈے بدستور کام کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پچھلے کئی سالوں سے تھانہ سٹی کی حدود میں جوئے کی محفلوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مبینہ بھتوں اور سیاسی وابستگیوں […]