ایبٹ آباد‘ کالج جانے والی سولہ سالہ لڑکی کومبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود شیخ ڈھیری کی رہائشی کالج جانے والی سولہ سالہ لڑکی کواغواء کرلیا گیا۔کینٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی۔اس ضمن میں شیخ ڈھیری کے رہائشی محمد عارف نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میری بیٹی مسماۃ (م) صبح گھر کالج کے لیے گئی جو تاحال واپس نہ آئی ہم نے اپنی مدد آپ بھی اُسے تلاش کرتے رہے مگر اس کا کچھ پتا نہیں چلا ہمیں شک ہے کہ ہماری بیٹی کو کسی نے اغواء کیا ہے۔کینٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اطلاعی رپورٹ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!