ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نواں شہر پڑوسی کی فائرنگ سے سولہ سالہ لڑکی زخمی۔تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدودمیں نماز جمعہ کے وقت مسماۃ (م) اپنے گھر کی سیڑھیوں پر موجود تھی تو اتنے میں پڑوسیوں کے گھر سے فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک گولی مسماۃ (م) کی پاؤں پر جا لگی گولی ایک پاؤں سے ہوتے ہوئے دوسری ٹانگ سے جا نکلی۔جس کو لواحقین نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،حالت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کردیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) نئے ڈی پی او کی تعیناتی: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز کردی۔متعدد منشیات سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کو پچھلے کافی عرصہ سے ڈھیل ملی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے منشیات فروش بے خوف ہوکر […]