ایبٹ آباد‘باپ نے بیٹوں کے ہمراہ پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی کو قتل جبکہ تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) باپ نے بیٹوں کے ہمراہ پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی کو قتل جبکہ تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔ مرکزی ملزم ہارون کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس ضمن میں گاؤں برج کے رہائشی محمد وسیم نے پولیس چوکی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس نے ڈیڑھ سال قبل سعدیہ بی بی عرف چندا دختر محمد ہارون سکنہ شاہ دی گلی سے پسند کی شادی کی تھی۔ جس کی وجہ سے سسرال والے مجھ سے ناراض تھے۔ تاہم کچھ عرصہ قبل ان کیساتھ راضی نامہ ہوگیاتھا۔ عیدالفطر کے دوسرے روز گھر میں موجود تھاکہ میرا سسرمحمد ہارون اپنے دونوں بیٹوں احتشام اور فہدکے ہمراہ میرے گھر میں گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں، میں اپنے دوبھائیوں انس، ندیم اورمیری بیوی بائیس سالہ مسماۃ سعدیہ بی بی عرف چنداگولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ مسماۃ سعدیہ بی بی عرف چندا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد ہارون کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے وقت گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔جبکہ دیگر دو ملزمان احتشام اور فہد کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!