ایبٹ آباد‘گھروں میں داخل ہوکرورغلاء کر طلائی زیورات لوٹنے والی خواتین کا گروہ گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ٹھنڈا میرا کے مقام سے امجد نورانی ولد طلحہ نورانی کے گھر میں گھس کے چوری کرنے والی تین خواتین رابعہ دختر گل خیر، ثناء دختر شکیل خان، سنیا دختر عبداللہ ساکنان پشاور اور ایک مرد جان عالم ولد یعقوب سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 380/34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا۔

ملزمان خواتین گھروں میں گھس کے خواتین کو ورغلا کے سونا اور نقدی قبضہ میں کرتی جبکہ گرفتار ڈرائیور جو ان خواتین گروہ کا رکن ہے بذریعہ رینٹ کی گاڑی خواتین کو وقوعہ میں معاونت فراہم کرتا، سٹی پولیس نے گرفتار ملزمان سے سونا اور گاڑی موٹر کار برآمد کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!