ایبٹ آباد‘شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو زہر دے کر قتل کردیا۔ مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بکوٹ کی حدود کورلی خاوند نے اپنی والدہ اور والد کے ہمراہ زہر دے کر بیوی کو قتل کر دیا نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل جہاں پورسماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی بکوٹ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی، اس ضمن میں مقتولہ مسماۃ (س)بی بی زوجہ عبدالوحید کے بھائی واجد ولد اجب خان نے تھانہ بکوٹ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ چار سال قبل میری بہن کی عبدالوحید ولد عبدالرزاق سے ہوئی شادی کے کچھ عرصہ بعد میری بہن اور اسکے شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑا رہتا تھا اور اکثر عبدالوحید اُسے مار پیٹ کرتا رہتا تھا اِسی دوران میری بہیں مسماۃ (س) اور اسے شوہر
عبدالوحید کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جس پر عبدالوحید نے اپنے والد عبدالرزاق اور اپنی والدہ مسماۃ(ب) کے ساتھ مل کر میری بہن کو زہر دے دی جس سے اسی حالت غیر ہونے سے وہ جابحق ہو گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بکوٹ موقع پر پہچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی بکوٹ پولیس نے عبدالوحید اس کے والد عبدالرزاق اور والدہ مسماۃ (ب) کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!