ایبٹ آباد‘پہاڑپرلگی آگ کی زد میں آکر خاتون بری طرح جھلسنے کے بعد جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر کے نواحی علاقے تھنہ توتنی میں پہاڑ پر لگی آگ نے سے مقامی خاتون بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئی توتنی کے رہائشی شفیق مغل کی اہلیہ اپنے گھروں آگ سے بچانے کے لیے آگ کو بجھانے کی کوشش میں اچانک آگ میں گر گئی جس سے وہ شدید جھلس کر شدید زخمی ہو گئی اور رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔یاد رہے گزشتہ رات مانگل شملہ ہل اور شیروان کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ لگی جسے ریسکیو اہلکاروں نے بڑی مشکل سے قابو پایا۔جنگلات میں آگ لگانا معمول بن چکا ہے جس سے قیمتی درخت اور پودے جل جاتے ہیں اور چھوٹے چرند پرند و حشرات سمیت کئی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے سخت ایکشن لے تاکہ اس پر قابو پایا جا سکے۔ آگ سے جھلس کر مرنے والی خاتون کی آج آبائی گاوں تھنہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!