ہمارا فیس بک پیج

ایبٹ آباد‘نامعلوم چورمحکمہ پبلک ہیلتھ کا سرکاری موٹرسائیکل چوری کرکے فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود کینٹ پلازہ کی پارکنگ سے محکمہ ہیلتھ کے ملازم کی غفلت کے باعث نامعلوم چور سرکاری موٹرسائیکل لے اڑے سٹی پولیس نے واقع کی اطلاعی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں نتھیاگلی بڈیار حال بلال ٹاوُن کے رہائشی محکمہ ہیلتھ کے ملازم احسان شفیق ولد محمد شفیق نے اطلاعی رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اپنا محکمہ ہیلتھ کی نمبر پلیٹ والا زیمکو اپلائیڈ فار موٹر سائیکل کینٹ پلازہ کی پارکنگ میں لگا کر اپنا موبائل ٹھیک کروانے گیا لیکن میں موٹرسائیکل کی چابی اُسی میں لگی بھول کر چلا گیا جب میں دس منٹ بعد واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل وہاں موجود نہیں تھا سٹی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی احسان شفیق کے مطابق یہ موٹرسائیکل میر ذاتی تھا جس پر میں نے محکمہ ہیلتھ کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی جبکہ زرائع کے مطابق یہ موٹر سائیکل سرکاری تھا۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!