ایبٹ آباد‘ناراض بیوی نہ مانی: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود جسوال میں خاوند نے بیوی کو گولی مار کر قتل کے بعد خود گولی مار کر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملتے مقامی افراد اور ایس ایچ او بگنوتر معہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں نعشوں کو قبصے میں لیکر ہسپتال منتقل کیا اور اطلاعی رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گئے اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حددو جسوال میں بلاول نامی نوجوان کی بیوی (ک) جو ناراض ہو کر میکے گئی ہو تھی گزشتہ روز بلاول اپنی بیوی کو منانے کی کوشش میں اپنے سسرال گیا کوشش کے باوجود نہ ماننے پر بیوی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار دی دونوں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے بلاول کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبصے میں لیکر پوسٹمارٹم کے ہسپتال منتقل کیا اور واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گئے کہ ان کو قتل کیا گیا یا خودکشی پوسٹمارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!