ہمارا فیس بک پیج

ایبٹ آباد موٹرسائیکل چوروں کا ہیڈکوارٹربن گیا۔ پائن ویو روڈ سے گل محمد کا سکوٹرچوری کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں موٹر سائیکل چوری کے ورداتوں میں مسلسل اضافہ۔موٹر سائیکل چور دن دیہاڑے پائن ویو روڈ سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار۔ایس ایچ او چور پکڑنے کے بجائے نجی محفلوں میں مصروف اعلی حکام نوٹس لیں۔اس ضمن میں بانڈہ پھگواڑیاں کے رہائشی گل محمد نے بتایا ہے کہ وہ بدھ کے روز تھانہ سٹی کی حدود پائن ویو روڈ پر اپنا موٹر سائیکل کھڑا کرکے اپنے ولد کو ملنے گیا تو جب وہ اپنے والد کو مل کر واپس آیا تو اس کا موٹر سائیکل وہاں پر موجود نہیں تھا۔ جس کی رپورٹ تھانہ میں کی۔ لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔

زرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے اندر سے آئے روز موٹر سائیکل چوری کی ورداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔موٹر سائیکل چوری کی ورداتوں کے بعد شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں معتدد موٹر سائیکل چوری ہوئے تاحال پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام ہے زرائع کے مطابق پولیس اہلکارموصوف نجی محفلوں میں مصروف ہیں جس پر شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!