ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)صوبہ خیبر پختوخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر مغیث ثناء اللہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر کی سربراہی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈی اہچ کیو ہسپتال کے میڈیکل ٹیکنیشن کو ویکسین لگا کر باقاعدہ طور پر آغاز کیا گیا اس موقع پر ایم ایس ہسپتال نے ویکسین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریفکنگ بھی دی،تفصیلات کے مطابق سات ماہ قبل ہمارے دوست ملک چین کے شہر ووہان سے ایک مہلک کورونا وائرس جنم لے کر پوری دنیا پھیل گیا اور پوری دینا سمیت پاکستان میں اس مہک اور جالیوا کورونا وائرس سے لاکھوں لوگ جابحق ہو گئے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاوُ کو روکنے کے لیے پاکستانی حکومت نے تمام تر تعلیمی سرکاری و پرائیوٹ اداروں سمیت دیگر اداروں کو بند کر کے مکمل طور پر ملک میں لاک ڈاوُن لگا دیا کورونا وائرس کی شدد پر قابو پانے کے بعد ملک میں ایس او پیز کے تحت تمام تعلیمی اداروں سمیت دیگر کاروبار کھول دیے تھے۔
اسی دوران ہمارے پروسی ملک چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی اور اپنے ملک میں عوام کو لگانا شروع کی تو پاکستانی حکومت نے ملک سے وائرس سے خاتمے کے لیے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین سے منگوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چین سے ویکسین منگوا لی اور پہلے پورے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اور نرسنگ سٹاف کو لگانے کے لیے صوبہ خیبر پچتون خواہ کے ہر ضلع سے تمام اسٹاف کی لیٹیں منگوائی گئیں جس کے نعد پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد کے لیے 24 سو کورونا ویکسین بھیج دی۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز ایبٹ آباد کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسین کی افتتاحی تقریب کاانقعاد کیا گیا جس میں ڈی پی او ایبٹ آباد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سمیت بڑی تعداد میں پیرامیدیکس سٹاف نے شرکت کی تقریب میں شرکت کی اس دوران ڈی ایچ کیو کیمیڈیکل ٹیکنیشن کو ویکسین لگا کر باقاعدہ آغاز کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں حکومت نے 24 سو ویکسین دی گئیں ویکسین کے اجراء کے لیے ایسا مکانیزم بنایا گیا جس کے تحت حکومت کی طرف سے موبائل نمبر پر میسج آنے پر اس اسٹاف کو ویکسین لگائی جائے گی دوسری جانب ڈی ایچ او ایبٹ آباد فیصل خانزادہ کا کہنا تھا اس ویکسین کے کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں یہ ویکسین دو مرحلے میں لگائی جائی گئی آج پہلے مرحلے کا کا آغاز کر دیا گیا ہے دوسری مرحلے میں ضلع ایبٹ آباد کے دیگر شہروں میں اس کا آغاز ہوگا جس کے بعد اس ویکسین کو عوامی حلقوں میں مفت لگایا جائے گا۔