ایبٹ آباد‘سٹی میئرکاالیکشن چارشہری یونین کونسلوں پرکرانے کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سٹی میئرکاالیکشن چارشہری یونین کونسلوں پرکرانے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ نئے بلدیاتی نظام میں سٹی میئر کے عہدا بھی متعارف کرایاگیاہے۔ ایبٹ آباد کی چارشہری یونین کونسلوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سٹی میئر کا الیکشن کرانے کا کہاگیاتھا۔ تاہم بعدازاں سٹی میئر کے الیکشن کیلئے مزید دس شہری یونین کونسلوں کے اضافے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایبٹ آباد شہر کیلئے سٹی میئرکاچناؤ چار شہری یونین کونسلوں ملکپورہ، کیہال اربن،سٹی اربن اور یونین کونسل نواں شہرکے ذریعے کرانے کا فیصلہ جاری کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق سٹی میئر کے الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون کا نام زیر غور ہے۔ جبکہ شوکت تنولی، سردارشیربہادربھی سٹی میئر کا الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!