ایبٹ آباد کورونا وائرس سے ہیڈنرس شہنازبیگم شہید۔پھیلاؤ کی شرح تیرہ فیصد ہوگئی۔

ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی وباء میں تیزی آ گئی اور متاثرہ مریضوں کی تعداد تیرہ فیصد ہو گئی ہے کورونا وائرس کے باعث ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد کی ہیڈ نرس شہید ہو گئی ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سینئر ہیڈ نرس شہناز بیگم گزشتہ دس دنوں سے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلاء ہو گئی تھیں اور اتوار کی صبح اس وائرس کے باعث شہید ہو گئیں جن کو نواں شہر ایبٹ ا اباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں جن افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ان میں سے تیرہ فیصد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔

خیبر پختونخواہ میں پشاور کے بعد سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا تعلق ایبٹ آباد ضلع سے ہے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ایبٹ آباد کو اپنی لپیٹ مین لے لیا ہے اور پہلی لہر سے کہیں زیادہ لوگ اس وائرس میں مبتلاء ہو رہے ہیں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مرض میں شدت آتی جا رہی ہے بالخصوص نجی و سرکاری تعلیمی اداروں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور جن طلباء و طالبات و اساتذہ کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ان میں بیشتر میں کورونا مثبت آ رہا ہے اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گیا ہے جبکہ متعدد مریض وینٹی لیٹر پر جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!