ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحان احسن طور پر ختم۔ انٹرمیڈیٹ تین جون سے شروع ہو گا۔

امتحان میں ایک لاکھ 36 ہزار 617 طلباء وطالبات نے حصہ لیا بورڈ کے زیر اہتمام یہ پہلا امتحان تھا جس میں کوئی پیپر آؤٹ نہیں ہوا۔
امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ایف اے ایف ایس سی امتحان 3 جون سے شروع ہوگا، چیئر مین بورڈ۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کا امتحان اختتام پذیر ہو گیا میٹرک کے امتحان میں 1لاکھ 36 ہزار 617 طلباء وطالبات نے حصہ لیا بورڈ کے زیر اہتمام پہلا امتحان تھا جس میں نہ ہی کوئی پیپر آؤٹ ہونے اور نقل سمیت کسی بھی قسم کی کسی بھی سٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس پر ابیٹ آباد بورڈ کے چیئر مین نے امتحانی عملے اور بورڈ کی ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم ورک کی وجہ سے امتحان بہترین انداز میں اختتام پذیر ہوا ایبٹ آباد بورڈ امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے 3 جون سے ایف اے ایف ایس سی کا امتحان بھی شروع ہو گا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ایف اے، ایف ایس سی کے امتحان کو مزید بہتر بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس آف ہزارہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ایبٹ آباد بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کا امتحان جاری تھا جو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حالات کی خراجی کی وجہ سے ملتوی بھی کر دیا گیا تھا اس کے بعد دوبارہ سے امتحان شروع ہوا اور گزشتہ منگل کے روز اختتام پذیر ہو گیا یہ پہلا امتحان تھا جس میں کسی بھی امتحانی مرکز سے پیپر آؤٹ ہونے، پیپر ٹائم سے پہلے ملنے اور نقل سمیت کسی بھی قسم کی کوئی بد نظمی کی شکایت نہیں ملی جس پر تمام تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے چیئر مین بور ڈ شفیق اعوان کی اس سلسلے میں کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ شفیق اعوان نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنی نگرانی میں پہلا امتحان منعقد کروایا ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوئی بدنظمی اور شکایت سامنے نہیں آئی جبکہ دوسری طرف چیئر مین بورڈ شفیق اعوان نے روزنامہ آج سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی اس کا میابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایبٹ آباد بورڈ کی ٹیم اور امتحانی عملے کے تعاون کی وجہ سے امتحان اچھے طریقے سے بغیر کسی بدنظمی کے مکمل ہوا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے شفیق اعوان نے کہا کہ ایبٹ آباد بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان میں نو ویں جماعت میں 74016 طلباء وطالبات دسویں جماعت میں 62601 طلباء وطالبات نے حصہ لیا کل 1 لاکھ 36 ہزار 617 طلباء وطالبات نے حصہ لیا 522 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ایف ے، ایف ایس سی کا امتحان 3 جون سے شروع ہو گا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ایف اے، ایف ایس سی کے امتحان کو مزید شفاف اور بہتر بنایا جائے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!