ایبٹ آباد‘سابق شوہر نے خاتون کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ مین بازار کے نزدیک مبینہ طور پر سابق شوہر نے خاتون کو دن دیہاڑے سرے عام سڑک پر اندھادھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق تحصیل لورہ میں پہلی بار خاتون کے قتل کی لرزہ خیز واردات رونماء ہوئی ہے جس میں خاتون کو رکشے سے نکال کے بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی آبادی ہسپتال جا پہنچی تاہم خاتون جاں بحق ہو چکی تھی۔. وول کو بتایا گیا کہ مذکورہ خاتون کا تعلق چربٹ یونین کونسل پھلہ سے ہے اور وہ بیوہ تھیں, پولیس زرائع نے قتل کی دعویداری خاتون کے سابق شوہر اکرم ولد منظور ساکن رحیم یار خان ہے مقتولہ کی شادی مزکورہ شخص کے ساتھ ہوئی تھی تاہم جلد علیحدگی ہو گئی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں قاتل نے جو ایکشن اختیار کیا ہے وہ علاقہ تحصیل لورہ سے مماثلت نہیں رکھتا۔پولیس کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اس حوالے سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!