وہی ہواجس کا ڈرتھا۔ جناح آباد ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کا کنفرم کیس سامنے آگیا۔

ایبٹ آباد:وہی ہواجس کا ڈرتھا۔ جناح آباد ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کا کنفرم کیس سامنے آگیا۔ جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش کی نشاندہی پر پولیس نے گھر کوسیل کردیا۔ جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ جناح آباد گلی نمبر۵ کے ایک بنگلے میں رہائش پذیر شخص کے بارے میں ہمیں مصدقہ اطلاعات ملیں کہ وہ کورونا وائرس کا مریض ہے اور پورے ایبٹ آباد کے اہم ریسٹورنٹ، مارکیٹوں اور دوکانوں وغیرہ میں سرعام گھوم پھر رہاہے۔ جس پر ہم نے اے ایس پی کینٹ اویس شفیق کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس نے بھاری نفری گلی نمبر پانچ میں پہنچ گئی اور جب مذکورہ شخص کی رپورٹس چیک کی گئیں تو اس میں کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا۔ جس پر پولیس نے گھر کو سیل کردیاہے اور گھر کے باہر ٹینٹ لگادیاہے۔ جا ن محمد بنگش نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، سی او کینٹ بورڈ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ جناح آباد کی مارکیٹ کو فوری طور پر سیل کیاجائے اور جناح آباد کو کارڈن آف کیاجائے۔ یہ شخص تمام مارکیٹوں میں گھومتارہا۔ اس سے سینکڑوں لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!