بچوں سے جنسی زیادتی میں ایبٹ آباد میں سب سے زیادہ بیس کیس رپورٹ ہوئے: ساحل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان میں بچوں پر تشدد ساحل نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔بچوں کو تحفظ دینا ہم سب سب کا فرض ہے۔ساحل پاکستان کے ریجنل کوارڈینیٹر جواد اقبال تنولی نے ساحل کی ظالم اعداد رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ساحل ظالم اعداد 2021 کی رپورٹ کو مرتب کرنے کے لئے کل 88 قومی اور علاقائی اخبارات کی جانچ پڑتال کی گئی۔سال 2021میں پاکستان کے چاروں صوبوں، اسلام آباد،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے بچوں پر تشدد کے مجموعی طور3852 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اس سال رپورٹ ہونے والے کل 3852 واقعات میں بچوں سے جنسی زیادتی، اغواء، گمشدگی، اور کم عمری کی شادی کے واقعات شامل ہیں۔
پچھلے سال کی نسبت اس سال ان واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے- ان واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال روزانہ 10 سے زائد بچے تشدد کا شکار ہوئے۔
اس سال بھی پچھلے سال کی طرح لڑکیوں کے ساتھ تشدد کی شرح لڑکوں کی نسبت زیادہ رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سال2068 لڑکیاں اور 1784لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سال 2021میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں 15-06 سال تک کی عمرکے بچے سب سے زیادہ زیادتی کا شکار ہوئے جس میں زیادہ تعداد لڑکوں کی ہے تاہم 5سال تک کے بچے بھی زیادتی کا شکار ہوئے۔
ساحل ظالم اعداد 2021 کی رپورٹ کے مطابق اس سال بھی سب سے زیادہ جاننے وا لے لوگ ہی بچوں سے زیادتی میں ملوث پائے گئے جبکہ پچھلے سال کی نسبت اس سال پیشہ ور افراد، اپنے ہی خاندان کے افراد، انجان لوگ اورمددگار خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس سال رپورٹ ہونے والے کل واقعات میں سے سب سے زیادہ واقعات پنجاب سے رپورٹ ہوئے جبکہ باقی تینوں صوبوں بشمول اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی واقعات سامنے آئے ہیں۔
اس سال رپورٹ ہونے والے کل واقعات میں سے 57فیصد دیہی علاقوں سے جبکہ 43فیصد شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے-
ساحل ظالم اعداد 2021کے مطابق اس سال کل 2275 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
سال2021 میں کل92 بچوں کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کیا گیا۔
سال2021 میں بچوں کے غواء کے کل1303 واقعات رپورٹ ہوئے ان میں سے233 واقعات میں بچوں کو اغواء کے بعد جنسی زیادتی/بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔
سال 2021 میں بچوں کے گمشدگی کے کل438 واقعات رپورٹ ہوئے۔
سال 2021 میں بچوں کی کم عمری میں شادی کے کل 80 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 70 واقعات لڑکیوں کے اور10 واقعات لڑکوں کے رپورٹ ہوئے۔2021 میں بچوں سے تشددکے واقعات میں کے پی کے میں 195کیسز ہو ے جن میں پشاور میں سب سے زیادہ 66ایبٹ آباد میں 19 اور ہریپور میں 19 کیس رپورٹ ہوے۔ جبکہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ایبٹ آباد میں سب سے زیادہ 20کیس رپورٹ ہوے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!