ایبٹ آباد‘ معصوم بچے کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا امام گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نہ زمین گری نہ آسمان پھٹا ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی کی کاروائی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا امام گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع اس ضمن میں زرائع نے نتھیاگلی کے رہائشی شکیل ولد عبدالرشید اپنے بیٹے مسمی (س) کے ہمراہ مسمی(س)کی مدعیت میں اطلاعی رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں عرصہ چھ ماہ سے جامعہ مسجد نتھیاگلی میں حفظ کرتا ہوں ایک دن رات کو میں اپنے کمرے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ جامعہ مسجد کے امام قاری شوکت ہمارے میں آئے اور مجھے سویا ہوا اٹھا کر اپنے ساتھ اپنے کمرے میں لے گیا اور وہاں زبردستی شلوار اتار کر میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا اور مجھے کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دوں گا اس دوران میں دوبارہ اپنے کمرے میں روتا ہوا آگیا اور کمرے میں آ کر بارہ سو گیا۔

صبح نماز کے لیے اٹھا تو دوبارہ قاری صاحب نے مجھے کہا کہ رات کو مزہ آیا اگر اس واقعہ کے حوالے سے کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دوں گا جس پر میں اگلے روز چھٹی کے بعد مسجد سے بھاگ کر اپنے گھر آیا اور اپنے والد کو ساری بات سے آگاہ کیا اور میں اپنے والد کو لے کر تھانے آ گیا جہاں میں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کے حوالے سے اطلاعی رپورٹ درج کروائی بنگالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری شکیل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف زیر دفعہ 377 53CPC کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ملزم قاری شکیل کو گزشتہ روز عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!