بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے 110 سے زائد طلباء نے 190 نمبر حاصل کیئے۔
میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اس مرتبہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بلوٹو تھ ڈیوائس کی وجہ سے مشکوک ہو گیا بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے 110 سے زائد طلباء نے 200 میں سے 190 نمبر حاصل کیے ہیں جس سے ٹیسٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں امتحان دینے والے طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو فوری طور پر ختم کر کے نئے مرے سے شفاف طریقے سے ایم ڈی کیٹ کا امتحان لینے کا مطالبہ کر دیا دو دن پہلے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوا جس میں الیکٹرانک جاسوسی کی ڈیوائسز کے ذریعے بھر پور نقل کی گئی ایبٹ آباد میں 15 طلباء گرفتار بھی ہوئے ایم ڈی کیٹ کے نتائج آنے کے بعد پہلی مرتبہ 110 سے زائد امیدواروں نے 200 میں سے 190 نمبر حاصل کیسے ہیں جس کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں امتحان دینے والے طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان اور نتائج مستر دکر دیئے ہیں اور انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے اس پر نوٹس لیکر امتحان دوبارہ سے شفاف طریقے سے لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ صحیح حق دار طلباء کو ان کا حق مل سکے۔
