ایبٹ آباد‘ ماسک نہ پہننے والے پندرہ سے زائد افراد گرفتار۔ مقدمات درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر بھر میں کرونا وائرس کی بگھڑتی ہوئی صورتحال اور شرح اموات میں آضافہ کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس اس پر عملدرآمد کے لیے میدان میں آ گئے شہر بھر میں کرونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت ہم اس کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد عوام کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر ایبٹ آباد تھانہ کینٹ پولیس حرکت میں آگئی خلاف ورزی کرنے پر 15 سے زائد افراد گرفتار زیر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کر کیے گئے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد شہر میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچا دی جس کے بعد صوبائی حکومت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز کے تحت ماسک کو لازمی قرار دے دیا۔

جس کے بعد حکومتی احکامات کے پیش نظر انتظامیہ نے ایبٹ آباد شہر میں محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں کرتے ہوئے ایبٹ آباد بازار میں مارکس نہ پہننے والے 15 کے قریب بشیر ولد علی زمان وحید گل ولد عبد اللطیف،عظیم شہزاد ولد بشیر سجاد ولد سلطان ساجد ولد عامر امانت ولد منصف یاسر ولد ممریز فضل مرزا بیگ زائد اکرم عثمان طاہر سیف اللہ محمد احمد اور یاسر کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ منتقل کردیا جہاں تمام ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک سو بیس پر عمل درآمد کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہوں کسی بھی شخص کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی جو بھی شخص ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!