بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا قوم لوط کاپیروکارگرفتار۔

ایبٹ آباد: بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا قوم لوط کاپیروکارگرفتار۔ تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ عابد ولد محمد انور کاشمار قوم لوط کے پیروکار وں میں ہوتاہے۔ عابد نے دوچچازادبھائیوں سات سالہ نگاہ حسین اور نوسالہ شاہ حسین کو زبردستی باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچوں کی جانب سے جب گھر میں تمام واقعے کے بارے میں بتایا گیا تو متاثرہ بچے شاہ حسین کے والد سیّدزعفران علی شاہ نے ملزم عابد کیخلاف تھانہ حویلیاں میں ایف آئی آر درج کرادی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کررکھی ہے۔

Facebook Comments