Abbottabad Police arrested Robber Group

بکریاں چوری کرنیوالاچھ رکنی چھوٹو گینگ گرفتار۔

ایبٹ آباد(رمیض رومی سے)ایس ایچ او سٹی کی ملکپورہ میں کاروائی۔چھ رکنی چھوٹو گینگ گرفتار۔پانچ چوری شدہ بکریاں۔برآمد ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج اس ضمن میں تھانہ سٹی کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ منگل کے روز مقامی لوگوں نے اطلاع دی ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود ملکپورہ سے ایک کیری ڈبہ نمبری 3317 سندھ میں چھوٹو گینگ کے کچھ لوگ چوری کی بکریاں لے کرجارہے ہیں۔جس پر پولیس کی نفری ملکپورہ میں پہنچ گئی۔ پولیس نے کیری کو روکا اور کیری ڈبہ سے چوری شدہ پانچ عدد بکریاں برآمد کرکے چھ ملزمان کامران عرف کامی،وسیم عرف کوڈا،وجاہت خان،منیب حمزہ شاہ میر عرف میرو کو بھی گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Facebook Comments