بیرن گلی ڈھیری میں سات سالہ بچے پر بدترین تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد: بگنوتر کے علاقہ بیرن گلی ڈھیری میں سات سالہ بچے پر تشدد کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے، تھانہ بگنوتر میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بگنوتر کے علاقہ بیرن گلی ڈھیری کے رہائشی سات سالہ نعمان ولد طاہر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان الطاف، مہتاب اور زیشان پسران عزیز ساکنہ بیرن گلی کو بگنوتر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مدعی کی روپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ بگنوتر میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی نے سات سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسران کو میرٹ پر کیس کی تفتیش سرانجام دینے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تمام تر قانونی لوازمات پوری کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور سات سالہ معصوم بچے کو باہم انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!