ایبٹ آباد میں وارداتیں کرنیوالے اوگی کے دوجیب کترے گرفتار۔

ایبٹ آباد: چوکی سکندرآباد انچارج کی بڑی کاروائی جیب کاٹنے اور خواتین سے پرس چھیننے کی مختلف وارداتوں میں ملوث سے والے دو ملزمان گرفتار،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد کی رہائشی خاتون سے دو نامعلوم ملزمان نے چوکی سکندر آباد کی حدود میں خاتون سے پرس کی چھین اور موقع سے فرار ہوگئے جس پر متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی اطلاعی رپورٹ سکندرآباد چوکی میں درج کروائی۔

جس پر چوکی انچارج محمد زبیر نے تین گھنٹے کے اندر نفری کے ہمراہ دونوں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرکے پرس برآمد کرتے ہوئے تھانے منتقل کردیا جہاں دوران تفتیش دونوں ملزمان کی شناخت نعمت خان ولد انور ساکنہ اوگی اور شیراز ولد علی جان دونوں ملزمان جیب تراش ہیں کینٹ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!