ایبٹ آباد پولیس کے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے۔

پولیس مشتاق احمد غنی، ڈاکٹر اظہر جدون اور مومنہ باسط کی رہائشگاہوں پر پہنچ گئی کوئی گھر پر موجود نہ تھا۔
نومئی کے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ممبران اسمبلی منظر سے غائب ہو گئے، جلد ہی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا امکان۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس نے تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گزشتہ رات سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، سابق ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون اور سابق ایم پی اے مومنہ باسط کی رہائشگاہ پر ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے لیکن وہ گھروں میں موجود نہیں تھے تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی منتظر سے بلکل ہی غائب ہو گئے ایبٹ آباد پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سابقہ اراکین اسمبلی کے گھروں پر ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ہیں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کے مطابق ان کی گرفتاری کیلئے تیسری مرتبہ ان کے گھر چھاپہ مارا پیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کے مطابق پولیس کی نفری نے رات کو ان کے گھر چھاپہ مارکر گھر کی تلاشی لی اور ان کے ذاتی ملازمین سے پوچھ گچھ کی لیکن مشتاق احمد غنی گھر پر موجود نہیں تھے۔

مشتاق احمد غنی نے اس حوالے سے اپنا دمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کو بے گناہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے انتقامی کاروائیوں کی آخری حد کی جارہی ہے جس میں سپیکر کے آئینی عہدے کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ریاست میں بدترین آمریت قائم ہے جس کی مذمت کرتے ہیں تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون اور سابق ایم پی اے مومنہ باسط کے گھروں پر بھی ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے لیکن وہ گھروں میں موجود نہیں تھے تحریک انصاف کے سابقہ اراکین اسمبلی گرفتاریوں کے بعد منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جلد ہی ہزارہ سے بھی تحریک انصاف کے سابقہ اراکین اسمبلی پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف کے علیحدگی اختیار کرینگے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!