ایبٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی: تین کلو چرس سمیت تین منشیات فروش گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی: تین کلو چرس سمیت تین منشیات فروش گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ شیروان نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش حفیظ الرحمن ولد فاروق سکنہ تنداراں کلاں کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ایس ایچ او حویلیاں نے منشیات فروش سفیر احمد ولد فضل سکنہ دہمتوڑ سے ایک گرام چرس اور عثمان ولد عظیم سکنہ ہریپور سے چودہ سوگرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!