ایبٹ آباد‘لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی گاڑیاں بند۔ بااثرافراد کو کھلی چھوٹ دیدی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ بندش پر ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے بااثر اہلکاروں نے غریب سوزوکی ڈرائیورز کی گاڑیاں بند کرکے من پسند گاڑیوں کو کھلی چھوٹ دیئے رکھی،انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عیدی مہم بھی بناتے رہے افسران بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کا ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے چند اہلکاروں نے خوب اٹھایا ہے،پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب متعدد سوزوکی اور کیری ڈبہ ڈرائیوروں کی گاڑیاں پولیس لائن میں بند کیں تاہم من پسند اور ذاتی گاڑیوں کو کھلی چھوٹ دی جنہوں نے مسافروں کی بھی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دگنا کرائے وصول کئے ہیں،این سی او سی کی ہدایات پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پابندی کا ایبٹ آباد میں خوب فائدہ اٹھایا گیا پولیس کی سرپرستی میں چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز نے غریب شہریوں کے مال پر ہاتھ صاف کیا دوہرے معیار پر شہر کے عوام سراپا احتجاج بن گئے اور اڈے سے بائر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا،مین شاہراہ پر منی اڈوں کی بھرمار میں اکثریت ایسی گاڑیوں کی ہے جن کے ڈرائیورز کو بھی پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے دوسرے اضلاع سے آنے والے مسافر،سیاحوں کو دشواری اور گھنٹوں ٹریفک بندش کی اذیت سہنا پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!