ایبٹ آباد‘سترہ سالہ لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم شاکر گرفتار۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)انچارج چوکی کوٹھیالہ کی دبنگ کاروائی 365B کے ملزم کو محض چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیاچوکی کوٹھیالہ کی حدود سیال کا رہائشی ملزم 17سالہ مسماۃ(ن)کو ورغلا کر رفو چکر ہو گیا ملزم کے خلاف تھانہ شیروان میں 365 B کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ھے اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ چوکی کوٹھیالہ کی حدود کاکوٹ سیال کے رہائشی نے چوکی کوٹھیالہ میں اپنی حقیقی بہن کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیال کارہائشی شاکر ولد محمد صابر میری ہمشیرہ کو اس کی مرضی کے خلاف بہلا پھسلا کر لے گیا ھے۔

جس پر انچارج چوکی کوٹھیالہ نے محمد سمیر کی درخواست پر سارا معاملہ افسران بالا کے نوٹس میں لگایا جس پر ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی زیر نگرانی انچارج پولیس چوکی کوٹھیالہ انسکپٹر ملک شکیل احمد بروقت کاروائی کرتے ہوئے گمشدہ مسماۃ (ن)کومحض چند گھنٹوں کے اندر اندر محمد سمیر ساکنہ سیال کے قبضہ سے برامد کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں مقدمہ علت نمبر340جرم 365 B رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کردی مدعی مقدمہ نے پولیس کے تعاون اور بروقت کاروائی ملزم کو بروقت گرفتار کرنے پر انچارج چوکی کوٹھیالہ ملک شکیل احمد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!