ایبٹ آباد‘بیوہ خاتون کوبرہنہ کرکے تشدد کرنیوالے چھ ملزمان جیل پہنچ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایڈیشنل سیشن جج ۵ کی عدالت نے دھیری عالمہ تشدد کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کروانے والے تین ملزمان کی ضمانت خارج کر دی پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے دیگر تین ملزمان کی بھی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر جیل منتقل کر دیا ہے،تھانہ سٹی کی حدود دھیری میں نوجوان العمر بیوہ عالمہ کو بااثر افراد نیبرہنہ و تشدد کرکے ویڈیو بنالی تھی،28,رمضان المبارک کو ملزمان نے والدہ کے گھر سے واپسی پر جاتے ہوئے بیوہ عالمہ کو راستے میں اسلحہ کی نوک پر روک کے گاڑی میں زبردستی بٹھا لیا اور برہنہ کرکے جسم پر تشدد کرکے ویڈیو بھی بناتے رہے،شور شرابے پر ملزمان نے لات مار کر بیوہ کو گاڑی سے نیچے پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوئے۔

پولیس نے متاثرہ بیوہ کی درخواست پرچھ ملوث ملزمان پر مقدمہ درج کرکے تین ملزمان راشد ولد یعقوب،ہمایون ولد یعقوب سرکاری اہلکار محکمہ آبپاشی،احسان ولد ہمایون کو گرفتار کیاتھا، جب کہ تین ملزمان انعام اللہ ولد داؤد،آصف ولد منیر،عمران ولد یعقوب نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی،جن کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے، یاد رہے کہ متاثرہ بیوہ عالمہ خاتون پے ظلم اور تشدد پر تھانہ سٹی پولیس نے زیر دفعہ 342,337 A/اور 354A کے تحت مقدمہ درج کیا تھا،تین ملزمان ہمایون ولد یعقوب خان سرکاری ملازم محکمہ آبپاشی،ارشد ولد یعقوب اور احسان ولد داؤد کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا،جنہوں نے درخواست ضمانت لگوا رکھی تھی،ایڈیشنل سیشن جج ۵ میڈم نصرت ناز کی عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کئے، متاثرہ خاتون بیوہ طاہر خان کی جانب سے شفیق اعوان ایڈووکیٹ اور ملزمان کی جانب سے آصف تنولی،حافظ افتحار،اور شیر افضل خان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!