ایبٹ آباد: غریب مزدور کا گھر جل کر خاکستر: عوام سے مالی امداد کی اپیل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی بانڈی پھولاں کے غریب شخص کا رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا غریب شخص کی ساری جمع پونجی بھی جل کر خاکستر ہوگئی رہائشی مکان جلنے سے غریب کے بیوی بچے کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور غریب شخص کراچی کی نجی فیکٹری میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ھیتین روز قبل مشتاق کے بیوی بچے اپنے والدین کے گھر گئے ہوئے تھے اس دوران گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے غریب شخص کارہائشی مکان اور اس میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

مکان جلنے کی وجہ سے غریب شخص سے چھت کی سہولت بھی چھن گئی شخص مزکورہ کے بیوی بچے کھلے آسمان تلے آگئیبانڈی پھولاں کی مذہبی و سماجی شخصیت مشہر صاحب کے فرزند حاجی منظور صاحب پاوا 2 کے چیئرمین محمد چنزیب یوتھ کونسلر محسن خان اور اہلیان علاقے نے میڈیا کے توسط سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبا کمشنر ھزارہ تحصیل میئر ایبٹ آباد سیاسی قیادت حکومت وقت اور مخیر حضرات سے متاثرہ شخص کی مالی امداد کی اپیل کی ھے ایبٹ آباد میں متعدد ویلفیئر کی تنظیمیں بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرتی ہیں غریب شخص نے ان تمام تنظیموں اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی ھے متاثرہ شخص کا کہنا ھے کہ وہ کراچی کی نجی فیکٹری میں معمولی چوکیدار کی نوکری کرتا ھے جس سے مہنگائی کے اس دور میں گھر کا گزر بسر اور بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوچکا ھے میری مالی مدد کی جائے تاکہ کے اپنے بیوی بچوں کے سر چھپانے کے لیئے مکان کی از سر نو تعمیر کرسکوں۔
سہراب خان: ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: 03147753256

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!