ایبٹ آباد‘ پرانی قبریں کھود کر خزانا تلاش کرنے والے تین افراد گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ نواں شہر پولیس کی کامیاب کاروائی کوککمنگ سے قبرین کھود کر خزانہ تلاش کرنے والے تین افراد گرفتار دو فرار مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پانچ افراد تھانہ نواں شہر کی حدود کوکمنگ میں مشین کے ذریعے قبریں کھود کر خزانہ تلاش کر رہے تھے اسی دوران انہیں مقامی افراد نے دیکھ اور نواں شہر پولیس کو آگاہ کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ نواں شہر ملک عامر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی عمل میں تین افراد لیاقت،گل خان اور وسیم نامی شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ دو نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے نواں شہر پولیس نے تینوں افراد کے خلاف قبروں کی بے حرمتی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!