ایبٹ آباد‘شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم بچے کی موت کا سبب بنے والے مرکزی ملزم حبیب سمیت تین گرفتار۔ اسلحہ برآمد۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کے نوٹس پر تھانہ ناڑہ کی کاروائی۔شادی میں ہوائی فائرنگ کے دوران پریپ کلاس کے بچے کی ہلاکت میں ملوث ملزم، دو ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان سے 03 پستول برآمد، قبل ازیں مقدمہ میں دلہا اور اور اس کے والد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مورخہ 12جون 2022، تھانہ ناڑہ کی حدود کاگیاں میں سفیر ولد افسر خان کی شادی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے دوران پریپ کلاس کا طالب علم ہاشر جاوید جاں بحق ہوا جس پر تھانہ ناڑہ میں دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ واقعہ میں پریپ کلاس کے ہاشر کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے مقامی پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جس پر کاروائی کرتے ہوئے ناڑہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حبیب ولد محمد رفیق سکنہ ہاڑی کھیتر کو آلہ قتل پستول تیس بور سمیت گرفتار کر لیا۔

اسی شادی میں ہوائی فائرنگ میں ملوث دیگر دو ملزمان کو نصیر ولد سلیم اور بلال ولد شاہزمان کو دو عدد پستول تیس بور معہ کارتوس گرفتار کر لیا گیا۔ اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کو واقعہ کا نوٹس لینے اور ملوث ملزمان کی گرفتاریاں یقینی بنانے پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!