ایبٹ آباد:نکاح کی تقریب میں جانیوالی تین خواتین جیپ الٹنے سے جاں بحق تین شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بکوٹ شریف سے بانڈی کھن کلاں رسم نکاح پر جانے والی فیملی جیپ حادثہ کا شکار تین خواتین جاں بحق چھ زخمی۔تفصیلات کے مطابق محلہ بانڈی پھٹیاں بکوٹ کے فرید عباسی کے بیٹے حسنین فرید کی سنت نکاح پر بانڈی کھن درویش آباد جانے والی جیپ نمبرD1538 I جسکو یسین ولد عبدالشکور ساکنہ سیری چلا رہا تھا کہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ سے محلہ باڑی لنک روڈ کے مقام پر موڑ تنگ ہونے کی وجہ سے کھائی میں گھر گی جیپ میں سوار بکوٹ سے تعلق محمد فرید عباسی کی بیٹی(آ)زوجہ قاسم عباسی اور محمد نزیر سکنہ ہل کس سیری کی زوجہ موقع پر دم توڑ گئی گاڑی میں سوار دیگر خواتین ثانیہ فرید۔سمیعہ اور حسنین شدید زخمی ہوگئے۔گاڑی ڈرائیور محمد یسین ولد عبدلشکور بھی زخمی ہو گیا۔

زخموں کو مقامی افراد نے نکالا اور ان کو ایبٹ آباد اور بکوٹ بنیادی مرکز صحت میں مذید طبعی امداد کے لیے بھیجا گیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ اوتھانہ بکوٹ سردار نازک محمود بمعہ نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔عینی شاہد جو جیپ کی فرنٹ سیٹ پر تھے ماسٹر سردار نجیب خان جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ انھوں نے بتایا کہ حادثہ موڑ تنگ ہونے سے پیش آیا۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے فرید عباسی کے بیٹے حسنین فرید کی سنت نکاح پر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!