ایبٹ آباد‘سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار: ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں کا مدد سے انکار۔

بکوٹ(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد اور گلیات کی ریسکیو 1122 صرف فوٹو سیشن اور انتظامیہ کے لئے مخصوص نتھیا گلی بکوٹ روڈ پر گاڑی کو حادثہ مدد کے لئے کال پر جواب کہ یہ علاقہ ہمارا نہیں آپ نتھیا گلی آئیں آپکی مدد کریں گے عوام علاقہ میں شدید اشتعال اگر ریسکیو سروس ھمارے لئے نہیں تو اعلی احکام کیلیے سرکل بکوٹ سے جانے والا پانی بھی روکا جاسکتا ہے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور قبلہ درست کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی سیاح فیملی عید الفطر کے دوسرے دن بروز بدھ شام کو نتھیاگلی گلی سے آزاد کشمیر کے لئے براستہ بکوٹ روڈ اپنی کار پر جارہئے تھے کہ گڑنگ نالہ نزد گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی واٹر پیمپنگ سٹیشن بریک فیل ہونے سے گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں عبدالعلیم اسکی زوجہ 2 سال کی بیٹی اور محمد علی اور اسکی اہلیہ سوار تھیں جنکو مقامی افراد نے گاڑی سے نکالا اور فرسٹ ایڈ دی سیری کھن کلاں کے مقامی افراد کے ساتھ موقع پر حاشر نوید عباسی صادر سجاد عباسی شاہ زیب عباسی نے مدد کی۔

موقع سے ریسیکو 1122 کو مدد کے لئے کال پر جواب دیا گیا کہ بکوٹ روڈ ھمارا علاقہ نہیں ھم صرف نتھیا گلی اور مین روڈ پر مدد دیں گے یہ لوگ اوپر آئیں اس عجیب منطق پر عوام علاقہ نے مقامی ایم پی اے نزیر احمد عباسی اور دیگر حکومتی اداروں سے ایپل کی کہ سرکل بکوٹ کی اس مرکزی شاہراہ جو اب سیاحتی شاہراہ پر ریسکیو کی سروس دیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر ان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔اس موقع پر ویلج کونسل بکوٹ کے یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی نے متاثرہ فیملی سے ملاقات کرکے انکی خریت دریافت کی متاثرہ فیملی کو رات بکوٹ شریف میں مہمان رکھا گیا اور افضل عباسی نے انکی گاڑی کوہالہ لے جاکر مرمت کروا کر سیاح مہمانوں کو رخصت کیا۔اس واقعہ پر ترجمان ریسکیو سے ادارہ کا موقف لینے کے رابطہ کیا گیا میسج بھی چھوڑا گیا مگر ترجمان ریسکیو 1122 کی طرف سے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ پر جواب موصول نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!