ایبٹ آباد: دوگروپوں میں فائرنگ دوافرادزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود بانڈی میرا میں زمین تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم گولیاں چل گئیں دونوں اطرف سے متعدد افراد شدید زخمی بگنوتر پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بانڈی میر کے رہائشی بشیر اور فضلداد کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جسکی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑے معمول بن چکے تھے اسی دوران کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ فضل داد اور بشیر کے حق میں دے دیا۔

مگر پھر بھی انکے درمیان لڑائی جھگڑے نہ رکے اسی دوران بگنوتر پولیس نے دونوں گرپوں کو 107 میں پابند بنا دیا گزشتہ روز بشیر اور فضلداد اپنے مکان ہر چھت ڈال رہے تھے کہ دونوں کے درمیان دوبارہ جھگڑا شروع ہو گیا اور دونوں اطراف سے فائرنگ شروع ہو گئی اور گولیاں لگنے دونوں اطراف سے متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں ایک گروپ سے بشیر،جبکہ دوسرے گروپ سے عثمان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ دیگر معمولی زخمی ہو گئے پولیس نے دونوں اطراف سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!