ایبٹ آباد:دوکمسن بیٹیاں والدین کے ہمراہ سپرد خاک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/عمران لودھی) گزشتہ روز مست میرا میں حال ہی میں رہائش اختیار کرنیوالے ذیشان،انکی اہلیہ اور دو کمسن بچیاں کمرے میں گیس بھرنے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے دم توڑ گئے تھے۔ جن کی نمازجنازہ جمعہ کے روز مہاولیاں میں ادا کی گئی ہے۔نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔متوفی ذیشان کے والد محمد ارشاد کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دوپہر کے بعد کا ہے کیونکہ صبح جب وہ بیٹے کے گھر سے روانہ ہوئے تو سب کچھ ٹھیک تھا۔تاہم رات نو بجے قریب جب وہ گھر واپس پہنچے تو بار بار بیرونی گیٹ کھٹکھٹانے کے باوجود نہ کھولا گیا تو انہیں تشویش ہوئی اور وہ مالک مکان کی طرف سے گھر میں داخل ہوئے لیکن کمرے میں بھی مکمل خاموشی تھی۔اس دوران انہوں نے آوازیں دیکر پڑوسیوں کو بھی بلا لیا اور انہوں نے کمرے کا دروازہ توڑ ڈالا۔ محمد ارشاد کے مطابق کمرے کا منظر انتہائی اندوہناک تھا کیونکہ ان کا جوان سال بیٹا دم توڑ چکا تھا جبکہ بہو اور ننھی پوتیاں جان کنی کے عالم میں تھیں۔جو ہسپتال پہنچانے کی کوشش میں راستے میں ہی دم توڑتی گئیں۔ واضح رہے کہ گیس بندش یا لاپرواہی کے نتیجے میں ضلع ایبٹ آباد میں حالیہ سالوں کے دوران حادثات کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی خاندان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!