ایبٹ آباد‘ پانی تنازعہ: چاربچوں کی ماں نے اپنے آپ کو آگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حددو چٹودی گلی چچی اور بھتیجی میں پانی کا تنازعہ طول پکڑ گیا۔چار بچوں کی ماں نے لڑائی سے دلبرشتہ ہو کر اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود ہو آگ لگا دی گھر والوں کو اطلاع ملنے پر آگ بجانے کی کوشش کی گئی لیکن آگ کی شدت تیز ہونے سے گردن سے نیچے سارا بدن جل کر کوئلہ بن گیا اور چہرہ بھی جھلس گیا شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا دو روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد موت کے منہ میں چلی گئی تاہم 12 مئی کو یہ واقع رونما ہوا تھا جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی تھی جہنوں نے متاثرہ لڑکی کا بیان بھی لیا تھا جس میں لڑکی نے اقرار کیا تھا کہ اس نے خود آگ لگائی ہے اور خودکشی کی کوشش کی ہے لڑکی کے بیان پر پولیس نے زیر دفعہ 325 PPc کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا واضع رہے جاں بحق ہونے عورت کے چار کمسن بچے بھی ہیں جو اپنی والدہ کی جدائی میں غم سے نڈھال ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!