ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ ناڑہ کی حدود گاؤں کاگیاں میں قتل کی درد ناک واردات بیوی نے آشنا سے مل کر اپنے حقیقی شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا مقتول کے والد فضل داد ولد شاہ زمان کی دعویداری پر ایس ایچ او تھانہ ناڑہ سردار بشیر کی پولیس نفری کے ہمراہ زبردست کاروائی قتل کے نامزد م ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے قتل میں اس کی بیوی بھی شامل ہے جس نے اپنے آشنا کے اور ایک اور شخص کیساتھ مل کر رات کی تاریکی میں خاوند کو قتل کیا۔۔ایف آئی آر کے مطابق قتل میں ملوث تینوں ملزمان حق نواز،فیضاد پسران الطاف اور مقتول کی بیوہ (ر) بی بی کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ ناڑہ پولیس کے ذرائع کے مطابق مقتول حنیف کی بیوہ (ر) نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کرخاوند کو قتل کرایا اور معاونت کی۔